Sunday, November 28, 2021
HomePoliticsجمائمہ گولڈ اسمتھ اور مریم نواز آمنے سامنے

جمائمہ گولڈ اسمتھ اور مریم نواز آمنے سامنے

[nextend_social_login]

جمائمہ اور مریم ٹوئٹر پر آمنے سامنے ایک دوسرے کے خاندان کے بخیے ادھیڑ دیئے ۔۔جمائمہ گولڈ اسمتھ کی دہائی وزیراعظم کی سابق اہلیہ نے کہا کہ یہود مخالف حملوں آئے روز موت کی دھمکیوں سے اور نہ رکنے والے احتجاج کے بعد 2004 میں پاکستان چھوڑ دیا تھا لیکن کچھ نہیں بدلا سب ویسا ہی چل رہا ہے ۔۔۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ کا یہ بیان مریم نواز کی ٹویٹ کے ردعمل کے طور پر سامنے آیا جس میں مریم نواز نے براہ راست جمائمہ گولڈ اسمتھ کے عمران خان میں سے بیٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا بیٹا (جنید صفدر ) نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈ اسمتھ کا نہیں ۔۔۔

دونوں معروف خواتین کے طعنوں تشنوں کا سلسلہ اتوار کے روز وزیراعظم کی جانب سے ایک بیان کے بعد شروع ہوا وزیراعظم نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اپنے سیاسی حریف نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “کمزور جیلوں میں جائیں اور طاقتور این آر او لے لیتے ہیں اور باہر جا کر بیٹھ جائیں اور اپنے نواسے کا پولو میچ دیکھیں ” وزیراعظم نے مزید کہا عام آدمی پولو نہیں کھیل سکتا برطانیہ میں گھوڑا رکھنے اور پولو کھیلنے کیلئے بڑا پیسہ چاہیے تو بتائیں ان نواسہ جی کے پاس اتنا پیسہ کدھر سے آیا ۔۔وزیراعظم نے جلسے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بادشاہوں کا کھیل ہے لیکن یہ پیسہ یہاں سے باہر گیا ہے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کا بیٹا پولو ٹیم کا کپتان بن کر پاکستان کی عزت میں اضافہ کر رہا ہے اور عمران خان کا نام لیے بغیر کہا “وہ کہتا ہے کہ نواسہ باہر جا کر پولو کھیلتا ہے وہ بچوں کو بھی نہیں بخشتا وہ کہتا ہے جنید کے پاس پولو کے پیسے کہاں سے آئے میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی تھی لیکن جیسی بات کرو گے ویسا جواب آئے گا وہ (جنید صفدر ) نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈ اسمتھ کا نہیں “

عمران خان اور مریم کی سیاسی لڑائی میں جمائمہ گولڈ اسمتھ بھی کوڈ پڑیں اور انہوں نے اپنی ٹویٹ میں ان کے پاکستان چھوڑنے کا ذمہ دار عمران خان کے سیاسی مخالفین کو قرار دیا ۔۔۔

جمائمہ کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے آپ میں آپ کے بیٹوں میں یا آپکی ذاتی زندگی میں قطعی طور پر کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ میرے پاس کہنے اور کرنے کو اور بہت کچھ ہے مگر آپ کے سابق شوہر سیاسی دشمنی میں دوسروں کے خاندان کو گھسیٹتے ہیں تو مخالفین بھی سخت باتیں کرتے ہیں اگر آپ کسی کے کے سر الزام دھرنا چاہتی ہیں تو اپنے شوہر کے سر دھریں “

سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے کہ مریم نواز کا بیٹا جنید صفدر کیا واقعی ہی پاکستانی عوام کے پیسے پر باہر گیا اور جمائمہ گولڈ اسمتھ پاکستان کی شہری نہ ہوتے ہوئے اور عمران خان سے طلاق لینے کے بعد بھی وزیراعظم کی ایسی ہمدرد کیوں ہیں کہ وہ سیاسی مباحثے سے لے کر بنی گالا کی ملکیتی تنازعہ تک ہر معاملے میں عمران خان کا ساتھ دیتی ہیں

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular