Sunday, November 28, 2021
HomePoliticsمیاں محمد نواز شریف کا کشمیری عوام سے خطاب!

میاں محمد نواز شریف کا کشمیری عوام سے خطاب!

[nextend_social_login]

میاں محمد نواز شریف کا کشمیری عوام سے خطاب!

میاں محمد نواز شریف نے کشمیر کی عوام سے آج خطاب میں کشمیری عوام کا شکریہ ادا کیا ان کے نون لیگ کیلئے پیار عزت اور جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں جیسے آپ کے ووٹ کو چوری کیا گیا آپ پر ایک نااہل انسان کو مسلط کیا گیا کیا آپ اب دوبارہ ان کو ایسا کرنے دیں گے کیا آپ مزید بدحالی کی طرف اپنے بچوں کو جانے دیں گے کیا آپ چینی ،آٹا، ادویات اور ووٹ چوروں کو دوبارہ آنے کی اجازت دیں گے کیا آپ ان کا راستہ نہیں روکیں گے جنہوں نے آپ سب کو تاریک کنوئیں میں دھکیل دیا ۔۔۔۔مزید اس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومتیں بنانی اور گرانی انہوں نے ہی ہے تو آپ کون ہیں آپ کے ووٹ کی کیا اہمیت ہے کیا آپ نہیں چاہتے کہ آپ اپنے ووٹ کی طاقت سے بکسہ چوروں کو شکست دیں !!!

کیا آپ نہیں چاہتے کہ آپ کو آپ کے سارے حقوق ملیں !!

کیا آپ نہیں چاہتے کہ آپ کے ووٹ کو عزت ملے اور ووٹ چوروں کا خاتمہ ہو !

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ووٹ چوری نہ ہوں تو باہر نکلیں پچیس جولائی کو نہ صرف ووٹ ڈالیں بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیں “

میاں محمد نواز شریف نے کشمیری عوام سے سوالیہ انداز میں کہا ” کیا کشمیر کی غریب عوام نے عید کی خریداری کی ؟

کیا آپ نے نئے کپڑے سلوائے کیا اپنے بچوں کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو پورا کرنے کی سکت ہے آپ میں ؟

آپ کے بچوں سے روٹی ،کپڑا اور باقی ضروریات زندگی چھیننے والوں کو آپ کشمیر آنے کی اجازت دیں گے !!!

کشمیری عوام سے مزید مخاطب ہوتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ کشمیر کی عوام سے گزارش ہے میری کہ ووٹ ڈالنے کیلئے پچیس جولائی کو باہر نکلیں اور ان کا مقابلہ کریں جو آپ کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں اپنے ڈر کو ختم کر کے ان سے لڑیں جن کی وجہ سے آپ بدحالی کا شکار ہیں باہر نکلیں پچیس جولائی کو اپنا ووٹ ڈالیں اور بکسہ چوروں سے اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کریں کیونکہ آپ کی عزت اسی میں ہے آپ کی بقا اسی میں ہے کہ آپ اپنے ووٹ کو عزت دلوائیں ۔۔۔۔

RELATED ARTICLES

4 COMMENTS

  1. you’re in reality a excellent webmaster. The website loading speed is incredible.
    It seems that you’re doing any distinctive trick. Moreover, The contents are masterwork.
    you’ve done a great process in this subject!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular