Wednesday, January 26, 2022
HomePoliticsحکومت عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے۔...

حکومت عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے۔ سید حسن مرتضی پارلیمانی لیڈر پنجاب

لاہور: پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی عدم دستیابی، شہریوں کو سستا آٹا، چینی اور گھی نہیں مل رہا،عوام کی زندگی میں زہر گھولنے والی حکومت نے چینی کی فی کلو قیمت 68 روپےسے بڑھا کر 84.50 روپےکردی۔حکومت کی طرف سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے حسن مرتضی نے کہا کہ آٹا ساڑھے 7 روپے فی کلو جبکہ چینی 17 روپے کلو مہنگی کرکے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا،خوردنی تیل 90 روپے فی کلو مہنگا کرکے وفاقی کابینہ نے عوام کی جیب پر ایک اور ڈاکہ ڈالا،چینی کی ریکارڈ پیداوار کے دعوے کرنے والے چینی درآمد کرکے اپنی سہولت کاروں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ،حسن مرتضی نے مزید کہا کہ عام انسان بچوں کی تعلیم کے خرچے، بجلی کے بلوں اور اپنے گھر کے ماہانہ بجٹ سے پریشان ہےنوجوان طبقہ کہنے پر مجبور ہے کہ نئے پاکستان میں ذہنی اور جسمانی اذیت کے سوا کچھ نہیں۔

RELATED ARTICLES

4 COMMENTS

  1. یوٹیلیٹی سٹور کا عملہ انتہائی بدتمیز اور چیزوں کا معیار بے حد گھٹیا ہے دالوں میں مکسنگ ہے اشیار کا معیار انتہائی ناقص ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular